سکولوں میں طلبہ کو سوشل اسکلز سکھانے کا فیصلہ، نصاب جاری
طلبہ میں نظم و ضبط، ذمہ داری، تعاون اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ دیا جائے گا
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو سوشل اسکلز سکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نصاب بھی جاری کر دیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ کو سماجی مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے سکولوں میں باقاعدہ پیریڈز اور عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طلبہ میں نظم و ضبط، ذمہ داری، باہمی تعاون اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ دینا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی اور سماجی تربیت بھی تعلیمی عمل کا اہم حصہ ہے ۔ سوشل اسکلز کی تربیت سے طلبہ میں مثبت عادات اور بہتر سماجی رویے پروان چڑھیں گے ، جو انہیں مستقبل میں ذمہ دار، باکردار اور بہتر شہری بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments