بوریوالا ، منشیات کی سرعام فروخت، شہریوں کا اظہار تشویش
آئس، چرس، ہیروئن اور افیون کا استعمال،اعلیٰ پولیس حکام سے کارروائی کا مطالبہ
گگو منڈی (نامہ نگار)بورے والا شہر کے گلی محلوں میں مبینہ طور پر منشیات کی سرعام فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق آئس، چرس، ہیروئن اور افیون کی آسانی سے دستیابی کے باعث نوجوان نسل بری طرح متاثر ہورہی ہے ، جبکہ منشیات کے استعمال سے اموات کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ منشیات فروش شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے عام اپنا غیر قانونی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم سرکل پولیس بورے والا کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آرہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کی آسان دستیابی کے باعث متعدد خاندان متاثر ہوچکے ہیں اور نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے محض وقتی کارروائیوں کے بجائے مستقل بنیادوں پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانا بھی ضروری ہے تاکہ شہر میں اس لعنت کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔شہریوں نے سرکل پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ بورے والا میں منشیات کی مبینہ سرعام فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ، منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments