جی ٹی روڈ گرین بیلٹ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

 جی ٹی روڈ گرین بیلٹ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی سی کا جاری تعمیراتی، ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ،بریفنگ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں زیر تعمیر گرین بیلٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری تعمیراتی، ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے گرین بیلٹ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار، کام کی رفتار اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میں غیر ضروری تاخیر ہرگز نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو صاف ستھرا، سرسبز اور بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے گرین بیلٹس اور دیگر تزئین و آرائش کے منصوبے اہمیت رکھتے ہیں۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔بلال سلیم نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ترجیح حاصل ہے ۔ کسی بھی منصوبے میں ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف نے منصوبے کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد گرین بیلٹ کی مناسب دیکھ بھال اور خوبصورتی کو بھی برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوبصورت ماحول میسر آسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...