بیوی قتل، ساس زخمی کرنے کا الزام،ملزم پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )سیتل ماڑی پولیس نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
پولیس کو عبدالباسط نے بتایا کہ ملزم نعیم احمد مکان چھپا ہوا تھا اور گھر کا دروازہ بجایا میری بہن آمنہ ناز نے دروازہ کھولا تو ملزم نعیم نے میری بہن اوراپنی بیوی پر فائرنگ شروع کردی جس کو بچانے کیلئے والدہ عابدہ پروین آگے بڑھی تو ملزم نے والدہ کو بھی گولی مارکر زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگیا میری بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی اور والدہ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments