پانچ وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم
ڈکیتی مزاحمت پردودھ فروش پر تشدد،زیورات ، سولر،گندم ودیگر سامان چوری
وہاڑی، گگو منڈی (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا)ضلع وہاڑی کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی اور چوری کی 7 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شہریوں نے آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو منڈی کی حدود میں تین ڈاکوؤں نے دودھ فروش آفتاب نصیر کو اسلحہ کے زور پر روک کر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر بٹ مار کر اسے زخمی کردیا۔ اسی تھانے کی حدود میں طارق محمود کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات، 30 ہزار روپے نقدی اور سات تولے چاندی لے گئے۔
تھانہ صدر کی حدود میں تین ڈاکوؤں نے محمد بلال سے موبائل فون اور 60 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں محمد مشتاق کے گھر سے 10 ہزار روپے نقدی، 10 تولے چاندی اور چار من گندم چوری کرلی گئی۔تھانہ ساہوکا کی حدود میں شمش الدین کی آڑھت سے سولر انورٹر اور گندم جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں سبزی منڈی سے شبیر حسین کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ اسی تھانے کی حدود میں شمیم اختر کے گھر سے موٹرسائیکل، 40 ہزار روپے نقدی اور لیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments