چوری ،ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں،پولیس روکنے میں ناکام
گلگشت میں عبدالرحمن سے چھینا جھپٹی، ڈی ایچ اے سے عدنان کا موبائل چوری
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد رحمن سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں عدنان کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔تھانہ الپہ کے علاقے میں نامعلوم افراد شہناز بی بی کے گھر سے 50 من گندم اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے حمزہ سے نقدی چھین لی، جبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں اورنگزیب سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
تھانہ چہلیک کے علاقے میں بہروز کے گودام سے سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شاہد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا، جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں لطیف سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قاسم سے چاندی چھین لی گئی۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ہدایت اللہ کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments