3خواتین کابھتیجے پر وراثتی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کا الزام
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)کالونی چوک کی رہائشی تین بزرگ خواتین بلقیس بی بی، سلمیٰ بی بی اور کوثر پروین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بھتیجا خرم شہزاد مبینہ طور پر ان کی وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنے اور اسے فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خواتین کے مطابق کالونی چوک میں ان کی کمرشل جائیداد اور دکانیں موجود ہیں، جنہیں وہ اپنی ملکیتی اور وراثتی جائیداد قرار دیتی ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دکانوں پر تالے لگا رکھے تھے ، تاہم گزشتہ روز تھانہ سٹی میلسی کے اے ایس آئی محمد صدیق مبینہ طور پر پولیس نفری کے ہمراہ وہاں پہنچے اور دکانوں کے تالے توڑ دئیے ۔ خواتین کے مطابق اس دوران خرم شہزاد مبینہ طور پر دکانوں میں موجود سامان نکال کر لے گیا اور بعد ازاں دکانوں پر اپنے تالے لگا دئیے ۔متاثرہ خواتین نے الزام عائد کیا کہ خرم شہزاد کا مذکورہ جائیداد سے کوئی قانونی تعلق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments