وہاڑی،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو فائر ہائیڈرنٹس فعال

وہاڑی،ڈی ایچ کیو ہسپتال  میں دو فائر ہائیڈرنٹس فعال

وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں فائر سیفٹی انتظامات مزید مؤثر بناتے ہوئے واسا نے 2 فائر ہائیڈرنٹس نصب کرکے فعال کردیئے ہیں۔

ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانے کے لیے دونوں ہائیڈرنٹس ریسکیو 1122 کے حوالے کردیئے گئے ۔ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ کی زیرنگرانی واسا ٹیم نے ہائیڈرنٹس کی تنصیب مکمل کی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کی جانب سے عملی موک ایکسرسائز کی گئی، جس کے دوران ہائیڈرنٹس چلا کر ان کی کارکردگی اور ہنگامی صورتحال میں استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید 6 فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے لیے مقامات بھی طے کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا عابد حسین شاہد نے باقی ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...