موٹرسائیکل رکشے کیساتھ ٹکرانے سے 40سالہ شخص زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوک سرور شہید میں تیزرفتار موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 40 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 598 ٹی ڈی اے کا رہائشی اعظم ولد غلام یاسین موٹرسائیکل پر ملتان روڈ سے گزر رہا تھا کہ امان اللہ پمپ کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل رکشے سے ٹکرا گیا۔ حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں اعظم کے سر پر گہرا زخم آیا۔ بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments