بیٹے کے اغوا کی کال،شہری سے 60ہزارروپے ہتھیا لئے
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیٹے کے اغوا کی جھوٹی کال کرکے شہری سے رقم بٹور لی گئی، بعد میں معاملہ جھوٹا نکلا،شہری سے 60 ہزار روپے ہتھیالئے گئے۔۔۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے کارروائی کی درخواست،تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمد شاہد اقبال نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روزصبح کے وقت اسے ایک موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی،کال کرنے والے شخص نے خود کو مبینہ طور پر اغوا کار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے عبدالرحمن کو اغوا کرلیا گیا ہے اور اس کی رہائی کے لئے فوری طور پر 60 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments