عمران خان کی صحت، ملاقات مطالبات انسانی حقوق کا سوال ،پی ٹی آئی رہنما

عمران خان کی صحت، ملاقات مطالبات  انسانی حقوق کا سوال ،پی ٹی آئی رہنما

وہاڑی (خبرنگار)تحریک انصاف کے رہنما و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی رانا محمد ساجد ایڈووکیٹ اور شیخ فضل الرحمٰن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 عمران خان کے علاج، صحت اور ان سے ملاقات کے مطالبات کے حوالے سے دنیا بھر سے اٹھنے والی آوازیں حکومت کے لیے اہم انسانی حقوق کا معاملہ بن چکی ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر معروف کرکٹرز سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے عمران خان کی صحت اور ملاقات کے حق پر تشویش کا اظہار معاملے کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ قانون کی حکمرانی، شفاف عدالتی عمل اور بنیادی انسانی حقوق کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...