وہاڑی ، واسا کی ناقص کارکردگی مین ہولز پر گندگی کے ڈھیر

وہاڑی ، واسا کی ناقص کارکردگی  مین ہولز پر گندگی کے ڈھیر

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)واسا حکام کی مبینہ ناقص کارکردگی کے باعث چک نمبر 11 ڈبلیو بی میں کرسچین محلہ کے قریب سیوریج لائن کی صفائی کے بعد مین ہولز کے باہر گندگی اور کیچڑ کے ڈھیر موجود ہیں، جس سے گلیوں میں تعفن پھیل رہا ہے۔

 دوسری جانب گندگی ملنے کی شکایات پر کئی ماہ قبل معطل کی گئی واٹر سپلائی بھی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق واسا عملے نے گزشتہ روز سیوریج لائن کی صفائی کی، تاہم نکالا گیا فضلہ مین ہولز کے باہر ہی چھوڑ دیا گیا۔ مکینوں کے مطابق عملے سے گندگی اٹھانے کا کہا گیا تو مبینہ طور پر جواب دیا گیا کہ فضلہ ٹھکانے لگانا ان کی ذمہ داری نہیں، اس کے لیے الگ عملہ آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...