احکامات نظرانداز، کبیروالا میں 60پٹواری بدستور تعینات
تبادلے کے باوجود سابقہ نشستوں پر کام جاری، اضافی چارجز بھی برقرار
بارہ میل (نمائندہ دنیا)تحصیل کبیروالا میں محکمہ مال کے معاملات ایک بار پھر سوالات کی زد میں آگئے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں کے احکامات کے باوجود مبینہ طور پر 60سے زائد پٹواری اپنی سابقہ نشستوں پر بدستور کام کر رہے ہیں، جبکہ بعض پٹواریوں کے پاس اضافی چارجز بھی برقرار رہنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس صورتحال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ مال میں شفافیت اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے طویل عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، تاہم تحصیل کبیروالا میں ان احکامات پر عملدرآمد تاحال سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ۔ بعض پٹواری تبادلے کے احکامات کے باوجود مبینہ طور پر پرانی نشستوں پر کام کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زیادہ آمدن والے حلقوں کے اضافی چارجز بھی تاحال تبدیل نہیں کیے گئے ، جس کے باعث کچھ پٹواری ایک سے زائد حلقوں کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments