مونڈا برادری کے اہم افراد کا جمشید دستی کی حمایت کا اعلان

مونڈا برادری کے اہم افراد کا جمشید دستی کی حمایت کا اعلان

آئندہ سیاسی طور پر ان کے ساتھ کھڑے ہونھے ، محبوب علی ،ملک عمران ودیگر

مونڈکا (نامہ نگار)امیدوار ایم این اے ملک آصف مونڈا کے گروپ کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے ، مونڈا برادری کی اہم شخصیات نے گروپ سے علیحدگی اختیار کرکے ایم این اے سردار جمشید خان دستی کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔سردار جمشید خان دستی ملک بشیر مونڈا کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کا پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ ملک شاہد مونڈا کی کوششوں سے مونڈا برادری کی اہم شخصیات نے ملک آصف مونڈا گروپ چھوڑ کر سردار جمشید خان دستی کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔

ملک حاجی محبوب علی مونڈا، ملک عمران مونڈا، ملک سیفل مونڈا اور دیگر افراد نے کہا کہ وہ اب سردار جمشید خان دستی کے گروپ کا حصہ ہیں اور آئندہ سیاسی طور پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ مقامی سیاسی مبصرین کے مطابق بااثر افراد کی جانب سے گروپ تبدیل کرنے سے مونڈا برادری کی سیاسی صف بندی پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ تاہم اس تبدیلی کا انتخابی نتائج پر کتنا اثر پڑتا ہے ، اس کا فیصلہ انتخابات کے بعد ہی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...