بلڈ ڈونرز سوسائٹی کاپہلا اجلاس، علاقائی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

بلڈ ڈونرز سوسائٹی کاپہلا اجلاس، علاقائی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

تھیلیسیمیا وہنگامی مریضوں کوخون فراہم کیا جائیگا، 10رضار کار وں کی رجسٹریشن

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)بلڈ ڈونرز سوسائٹی کوٹ ادو کا پہلا کمیونٹی نیٹ ورکنگ اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں سوسائٹی کے تعارف، مقاصد، رضاکاروں کی رجسٹریشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پہلے مرحلے میں کوٹ ادو شہر سے 10 رضاکاروں نے رجسٹریشن کروا کر ضرورت کے وقت خون عطیہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران رضاکاروں کو سوسائٹی کے مشن، مقاصد اور طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے کوٹ ادو اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں رضاکاروں کی علاقائی ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ منظم بلڈ ڈونر نیٹ ورک قائم کرکے تھیلیسیمیا کے بچوں، ہنگامی حالات اور دیگر ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون فراہم کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...