پمز ، نومولود بچوں کی ہلاکتیں، سیاسی وسماجی شخصیات کا افسوس
ورثائسے اظہار تعزیت، ذمہ داران کے تعین ، ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ
ٹاٹے پور (نامہ نگار)پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود 14 بچوں کی ہلاکت پر پوری قوم افسردہ ہے ، اس المناک واقعے نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سابق چیئرمین حافظ الطاف حسین دھرالہ، حاجی چوہدری مبارک علی، حاجی طاہر مظہر، مہر گوگا ویہلن، حاجی غلام شبیر خان کھیڑا، حافظ نذر حسین سندھل، ملک عباس دھرالہ، ملک اکرم دھمرایا، ملک حامد دھرالہ، ملک حسن دھرالہ، حاجی چوہدری صفدر علی گجر، ظفر اقبال چوہدری، ملک شفیع دھرالہ، ملک سجاد دھرالہ، حاجی عمران ظفر دھرالہ اور چوہدری شکیل احمد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے باعث تشویش بھی ہیں۔ المناک سانحے نے ملک کی فضا کو سوگوار کردیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر کسی کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments