گگومنڈی،کھیت سے گھاس کاٹنے پر میاں بیوی، بیٹے پر تشدد

گگومنڈی،کھیت سے گھاس کاٹنے پر میاں بیوی، بیٹے پر تشدد

بااثر زمیندار اور ساتھیوں پر گھر میں گھس کر تشدد کا الزام، مقدمہ درج

گگو منڈی (نامہ نگار)نواحی گاؤں 281۔ای بی میں کھیت سے گھاس کاٹنے کے معاملے پر بااثر زمیندار اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے میاں بیوی اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق محنت کش شہزاد اکبر اپنی اہلیہ امبر بی بی اور بیٹے کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران گاؤں کا زمیندار سعید کھوکھر، شریف کھوکھر اور ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوگئے ۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان نے شہزاد اکبر، اس کی اہلیہ اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

شہزاد اکبر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے زمیندار سعید کھوکھر کے کھیت سے مویشیوں کے لیے گھاس کاٹی تھی، جس پر ملزمان نے رنجش رکھتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے دوران امبر بی بی کے ساتھ بھی انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...