چوک سرورشہید میں عوامی مسائل کا حل ترجیح ، عمران کالرو

چوک سرورشہید میں عوامی مسائل کا حل ترجیح ، عمران کالرو

چانڈیہ ہاؤس عوام کیلئے کھلا، سیوریج، سڑکوں ، صحت کے منصوبوں پر کام جاری

چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن اور سیکرٹری چانڈیہ ہاؤس عمران کالرو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے منشور کے مطابق عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔ سابق ایم پی اے سردار اظہر عباس چانڈیہ اور ان کے بیٹے سردار امجد خان چانڈیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ چانڈیہ ہاؤس کے دروازے شہریوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کالرو نے کہا کہ کسی بھی شہری کو بجلی، نادرا، پولیس یا محکمہ مال سے متعلق مسئلہ درپیش ہو تو وہ اس کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے محبت اور اعتماد سے نوازا ہے ، جس کے وہ شکر گزار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چوک سرورشہید کے نوجوانوں کے لیے 11کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوچکا ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سیوریج اور فرش کے لیے کروڑوں روپے کا منصوبہ بھی پنجاب حکومت نے منظور کیا، جس پر کام شروع ہوچکا ہے ۔عمران کالرو نے کہا کہ چوک سرورشہید کا بڑا مسئلہ سیوریج ہے ، جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے اور جلد فنڈز کی منظوری متوقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب شہر میں گرین بس سروس بھی شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں، دیہی علاقوں میں صحت اور تعلیمی سہولیات کی کمی سمیت دیگر مسائل بھی حکومت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ انشاء اللہ جلد چوک سرورشہید میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...