پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار، گرفتار ملزم مختلف اضلاع میں مطلوب تھا

جودھ پور،بارہ میل (نمائندہ دنیا)تھانہ سرائے سدھو پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک بین الاضلاعی ڈاکو خیرات ولد ملازم عرف خیراتو موہانہ سکنہ قتال پور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف اضلاع میں چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو انسپکٹر چوہدری سعد بن سعید سندھو کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی ریکارڈ کی جانچ کے دوران اس کے خلاف خانیوال، جھنگ سمیت مختلف اضلاع میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے درجنوں مقدمات سامنے آئے ہیں۔پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران مزید وارداتوں اور گروہ کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ شہریوں نے پولیس کارروائی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...