پولیس کی کارروائی، ڈکیتی وچوری کے متعدد ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی، ڈکیتی وچوری کے متعدد ملزم گرفتار

تین مسروقہ موٹرسائیکلیں ، دو موٹرسائیکل ریڑھے برآمد،اصل مالکان کے حوالے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت اور ڈی ایس پی وسیم لغاری کی زیرنگرانی تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی و چوری شدہ 3 موٹرسائیکلیں اور 2 موٹرسائیکل ریڑھے برآمد کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ سب انسپکٹر عرفان فیض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی 3 موٹرسائیکلوں میں ایک ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی جبکہ 2 موٹرسائیکلیں مختلف مقامات سے چوری کی گئی تھیں۔

دوسری جانب ایک ماہ سے درج نہ ہونے والے مزدوروں کے مقدمے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 موٹرسائیکل ریڑھے بھی برآمد کیے ، جو بعدازاں اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ۔پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران جدید تکنیکی وسائل اور مؤثر حکمت عملی سے مدد لی گئی۔ ایس ایچ او عرفان فیض نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور محنت کش طبقے کی فوری دادرسی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...