رسول کریم ؐ کا امتی ہونا رب تعالیٰ کا عظیم فضل،عالمگیر قریشی

رسول کریم ؐ کا امتی ہونا رب تعالیٰ  کا عظیم فضل،عالمگیر قریشی

ملتان (لیڈی رپورٹر)جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں محمد عالمگیر قریشی کی رہائش گاہ پیر کالونی، جنگلا مارکیٹ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے قاری زاہد نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمیں حضرت محمد مصطفیٰؐ کا امتی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی بندہ پروری اور امت پر شفقت کا جتنا بھی ذکر کیا جائے کم ہے ۔ جب تک ہماری جانوں میں جان ہے ، ہم عشقِ رسولؐ کے جذبے کے ساتھ میلاد النبیؐ کی محافل منعقد کرتے رہیں گے ۔ محفل میں نعت خواں عمر سعید قادری لاہور، سہیل رضا، ملک شیر، مرزا احمد قریشی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...