مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی گرفتار، دو فرار

مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی گرفتار، دو فرار

پولیس اہلکار محفوظ، سرکاری گاڑی کو نقصان، موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقے بستی تلہ سنکی چوک پر ناکہ بندی کے دوران پولیس اور تین مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو چوری، راہزنی اور نقب زنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر غازی طاہر سلیم پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کیے ہوئے تھے ۔ اس دوران بلا نمبر موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی اے ایس آئی افتخار شاہ کے سینے پر موجود بلٹ پروف جیکٹ سے ٹکرائی، جس سے وہ محفوظ رہے ، تاہم سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی تو ڈاکو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث کیکر کے درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے ایک ڈاکو وقاص عرف کاشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

 جس کی ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ دیگر دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...