15 سالہ بچی کا مبینہ نکاح نکاح خواں کا لائسنس معطل
بورے والا (نمائندہ دنیا ) موضع کھوکھراں کی رہائشی 15 سالہ رمشاء دختر احمد یار کا محمد ایوب سے مبینہ نکاح کرائے جانے کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق نابالغ بچی کا نکاح پڑھانے پر نکاح خواں قاری سمیع اللہ کا لائسنس معطل کردیا گیا، جبکہ پولیس انکوائری میں بھی لائسنس معطلی کی سفارش کی گئی۔ احمد یار نے اپنے معذور اور بے زبان بھائی محمد اکرم اور بڑے بھائی محمد اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی اہلیہ 15 جنوری کو بیٹی رمشاء کو اپنے ساتھ لے گئی اور بعدازاں محمد ایوب سے اس کا نکاح کرا دیا۔ احمد یار کے مطابق محمد ایوب اس کے بھائی محمد ارشد کا بیٹا ہے اور مبینہ نکاح کے پیچھے اس کے رقبے پر قبضہ کرنے کی کوشش کارفرما ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments