60 لٹر دیسی شراب برآمد، 2ملزم گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) تھانہ صدر کوٹ ادو اور تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 60 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے دو مبینہ شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کنڈی موڑ پر مشکوک شخص عبدالحفیظ ولد مٹھو خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لٹر دیسی شراب برآمد کی۔ دوسری کارروائی کنڈ اسٹاپ پر ہوئی، جہاں پولیس نے مشکوک حالت میں موٹر سائیکل سوار عبدالمجید ولد غلام یسین کو قابو کیا۔ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل پر رکھے پلاسٹک کین سے 30 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس کے زیر استعمال 125 سی سی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments