روہیلانوالی بائی پاس پل پر حفاظتی بیریئرز غائب ،حادثات کا خدشہ
ماہڑہ (نامہ نگار ) روہیلانوالی بائی پاس کی اہم گزرگاہ ماہڑہ روڈ پل سیم نہر خستہ حالی کے باعث سنگین خطرات کی زد میں آچکی ہے ۔
اس پرانے پل کے دونوں جانب لگے لوہے کے حفاظتی بیریئرز آہستہ آہستہ غائب اور ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس پل سے نہ صرف روزانہ ہزاروں شہری اور طلبا پیدل یا موٹر سائیکلوں پر گزرتے ہیں بلکہ یہاں سے بھاری گاڑیوں اور ٹرکوں کی آمدورفت بھی رہتی ہے ، جس سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی جنگلوں کا نہ ہونا کسی بھی بڑے جانی یا مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments