پبلک انفارمیشن افسروں کی تربیتی نشست کا انعقاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کے نمائندوں امان ارشد، سیموئل مشتاق، شفیق نواب، پامیلا بھٹی، ہابل پرویز اور یاسر طالب نے ڈسٹرکٹ کے پبلک انفارمیشن افسران کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا۔
تربیت کا مقصد مقامی اقلیتوں کے مسائل اور انتظامی سروسز کی فراہمی کو مؤثر بنانا، جبکہ ملازمت اور تعلیمی کوٹے سمیت حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔ یاسر طالب نے شرکاء کو شفافیت اور حقِ معلومات قانون 2013ء پر پریزنٹیشن دی، جس کا مقصد پی آئی اوز کی اہلیت بڑھانا اور مقامی کمیونٹی سے رابطہ مضبوط کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments