نوجوان کا اقدام خودکشی کرنٹ لگنے سے شہری زخمی
سکندرآباد (نامہ نگار ) شجاع آباد میں گھریلو حالات سے تنگ 25 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ 55 سالہ شخص ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ماسٹر کالونی کے رہائشی 25 سالہ محمد مکی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گھر میں موجود فرنیل کی زہریلی گولیاں کھا لیں، جبکہ کھاکھی پنجانی کے رہائشی 55 سالہ بشیر احمد کو گھاس کاٹتے ہوئے ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگ گیا۔ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments