کوٹ ادو چوری کی 2وارداتیں شہری سامان سے محروم

 کوٹ ادو چوری کی 2وارداتیں  شہری سامان سے محروم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کوٹ ادو شہر اور نواحی علاقے میں چوری کی دو مختلف وارداتوں کے دوران شہری طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی ملبوسات سے محروم ہوگئے ۔

پہلی واردات وارڈ نمبر 14/E میں ہوئی، جہاں چوہدری ناصر احمد کے مطابق تین ستمبر کو صبح تقریباً 6 بج کر 20 منٹ پر تین نامعلوم خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں۔ اہلیہ کے نیچے آنے پر تینوں خواتین فرار ہوگئیں، بعدازاں گھر سے تقریباً دو تولہ طلائی زیورات اور 30 ہزار روپے نقدی غائب پائی گئی۔ دوسری واردات موضع ٹبہ مستقل در میانی ثانوں والا میں ہوئی، جہاں تنویر احمد کے گھر سے نامعلوم افراد لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی ملبوسات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...