ملک مضبوط بنانے کیلئے سیاسی قوتوں کا متحد ہونا ضروری :اجمل چانڈیہ

 ملک مضبوط بنانے کیلئے سیاسی قوتوں کا  متحد ہونا ضروری :اجمل چانڈیہ

مونڈکا (نامہ نگار )پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر سردار اجمل خان چانڈیہ نے جنرل سیکریٹری مظفرگڑھ رانا جبران کے ہمراہ شاہ جمال کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے صحافیوں اور معززینِ علاقہ سے ملاقات کی اور ملکی و علاقائی صورتحال سمیت عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ ملکی مفاد کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد سے مقدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام پر پوری قوم کو ایک آواز ہونا چاہیے ۔ ملک کو معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضرورت ہے ، جس کے لیے تمام طبقات کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...