کہروڑپکا میں آل پارٹیز کانفرنس، تحفظ ختم نبوت پر زور

 کہروڑپکا میں آل پارٹیز  کانفرنس، تحفظ ختم نبوت پر زور

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) شبانِ ختمِ نبوت و مجلس احرار اسلام کہروڑپکا کے زیراہتمام جامعہ عربیہ حفظ القرآن میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی سرپرستی مفتی محمد بن عبدالرحمن نے کی۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے شرکت کی۔ مقررین مفتی محمد بن عبدالرحمن، پروفیسر لیاقت مغل، مولانا محمود، رانا عبدالرحمن، زروار حسین، میاں ارشد اقبال، میاں زبیر، مفتی زبیر، اسماعیل خان غوری، مفتی محمد اسماعیل اور شیخ ارشد نے کہا کہ 7 ستمبر پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔، جب آئینِ پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین و قانون میں موجود تحفظِ ختمِ نبوت سے متعلق دفعات پر مؤثر اور بلاامتیاز عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...