کوٹ ادو بجلی چوری، دو ملزموں کے خلاف مقدمات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
میپکو سب ڈویژن قصبہ گجرات کے ایس ڈی او محمد عربی کی جانب سے تھانہ قصبہ گجرات میں درج مقدمات کے مطابق موضع منسارام خاص کی بستی آرائیں والا میں محمد اسلم بھٹہ نے میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کی، جس سے محکمہ واپڈا کو لاکھوں روپے نقصان پہنچنے کا الزام ہے ۔ اسی علاقے میں غلام مرتضیٰ بھٹہ کے خلاف بھی بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments