افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی اور دفاع کی ضامن :عارف سجاد ،ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے ۔
جب پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری قوم نے اتحاد، عزم اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار صوبائی اسمبلی راؤ عارف سجاد نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی ضامن ہیں، قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور مشکل ترین حالات میں ملکی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments