باغ سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) آم کے باغ سے 24 سالہ نامعلوم نوجوان کی درخت سے لٹکی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، قتل کیے جانے کا شبہ ہے ۔
پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے موقع سے شواہد تحویل میں لے کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، تاہم شناخت نہ ہوسکی۔ میانوالی قریشیاں کے علاقے میں واقع آم کے باغ میں نوجوان کی پھندہ لگی درخت سے لٹکی ہوئی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments