منشیات فروش سمیت 6ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )پولیس کارروائیاں، منشیات فروش سمیت 6ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے 520 گرام چرس برآمد کی۔
جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں شاہزیب، عمر علی، الیاس اور صدیق کو گرفتار کرکے 4 پسٹل 30 بور برآمد کئے ۔ تھانہ گڑھا موڑ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے اشرف کو گرفتار کرکے 12 بور رپیٹر برآمد کرلیا۔ دریں اثنا بوریوالا لاری اڈہ کے قریب ذہنی طور پر کمزور شخص کے احتجاجاً سڑک پر لیٹنے پر ٹریفک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک عارضی طور پر ڈائیورٹ کرکے اسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments