غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم محمد معین سے پسٹل، گلگشت پولیس نے شبیر سے پسٹل، الپہ پولیس نے جنید سے پسٹل اور دو گولیاں، صدر شجاع آباد پولیس نے ارشد سے پسٹل جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے عادل سے پسٹل اور دو گولیاں برآمد کی تھیں۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments