تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں، فاروق سعیدی

تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا  سمجھوتہ قبول نہیں، فاروق سعیدی

ملتان (کرائم رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، قادیانیت کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات ہونے چاہییں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد غوثیہ گلشن لعل شہباز ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبیؐ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، آج کے مسائل اور مشکلات سے نجات کیلئے تعلیمات محمدی ؐ پر عمل ضروری ہے ۔ والدین بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...