سی ای او کاستھرا پنجاب اہلکار کے انتقال پر اظہار تعزیت
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد عمران منیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے حرکت قلب بند ہونے سے وفات پانے والے ستھرا پنجاب اہلکار محمد یوسف کے گھر جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر سی ای او محمد عمران منیر نے اہلخانہ کو 50 ہزار روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد یوسف یونین کونسل 24 میں بطور صفائی ورکر تعینات تھے۔ اور 4 ستمبر کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ محمد عمران منیر نے کہا کہ مرحوم کی جولائی کی تنخواہ ادا ہوچکی ہے جبکہ اگست کی تنخواہ بھی جلد ادا کردی جائے گی، اس لیے تین ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کا دعویٰ سرکاری ریکارڈ کے مطابق درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ستھرا پنجاب ایجنسی غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments