سہولت بازار میں جھولوں پر مبینہ لوٹ مار، شہری سراپا احتجاج
سہولت بازار میں جھولوں پر مبینہ لوٹ مار، شہری سراپا احتجاجٹکٹ مکمل وصول، دو جھولے دینے اور مبینہ بدتمیزی پر اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال کے سہولت بازار میں بچوں کی تفریح کے لیے لگائے گئے جھولوں کے حوالے سے شہریوں اور فیملیوں نے انتظامیہ اور ٹھیکیدار کے خلاف شکایات کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ٹکٹ کے مکمل پیسے وصول کرنے کے باوجود بچوں کو طے شدہ تین کے بجائے صرف دو جھولے دیے جا رہے ہیں۔ بعض فیملیوں نے الزام عائد کیا کہ جھولوں پر تعینات ملازمین خواتین، بچوں اور شہریوں سے مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں اور شکایت پر بدتمیزی بھی کی جاتی ہے ۔ شہریوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ جھولوں کے ٹکٹ اور سہولیات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار ملازمین و ٹھیکیدار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments