کوٹ ادو :تحفظ ختم نبوت ریلی، علماء، وکلاء، شہری شریک

 کوٹ ادو :تحفظ ختم نبوت ریلی، علماء، وکلاء، شہری شریک

کوٹ ادو :تحفظ ختم نبوت ریلی، علماء، وکلاء، شہری شریک انجمن تاجران اور مختلف طبقات کی شرکت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا عزم

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کوٹ ادو میں تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں جماعت اسلامی، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری، انجمن تاجران، علماء کرام اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے نبی کریم حضرت محمد ؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں فرقان آصف بزدار ایڈووکیٹ، محمد ارشد صدیقی اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے ، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...