ڈپٹی کمشنر کا ممتاز پارک دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا ممتاز پارک دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ممتاز پارک دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ بلال سلیم کی شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف کے ہمراہ ممتاز پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری تزئین و آرائش، شجرکاری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ممتاز پارک کو مزید خوبصورت، سرسبز اور دیدہ زیب بنایا جائے اور شہریوں کو بہترین تفریحی و صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے پارک میں صفائی ستھرائی اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ بلال سلیم نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، شجرکاری اور شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...