عوامی ریلیف کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گی:افتخار احمد

 عوامی ریلیف کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گی:افتخار احمد

عوامی ریلیف کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گی:افتخار احمد پیپلز پارٹی بطور اتحادی جماعت ن لیگ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں:ایم این اے

 مونڈکا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بڑھتی مہنگائی پر ان کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بطور اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور اسمبلی کے اندر و باہر احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے ۔ چوک صدیق آباد، چوہڑ پور تا بستی کھوکھر میٹل روڈ کا افتتاح نوابزادہ افتخار احمد خان اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271 چوہدری عدنان خالد نے کیا۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک چوہدری عدنان خالد کی نشاندہی پر مکمل کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عدنان خالد نے کہا کہ بارشوں کے دوران علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، سڑک کی تعمیر سے بڑی آبادی کو سہولت ملے گی۔ نوابزادہ افتخار احمد خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر معاشی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حلقے میں مزید ترقیاتی منصوبے لانے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...