مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کا سنٹر آف ایکسیلنس سکول کا دورہ

 مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کا سنٹر آف ایکسیلنس سکول کا دورہ

مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کا سنٹر آف ایکسیلنس سکول کا دورہ سکول میں سکیورٹی، فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ کے ہمراہ سنٹر آف ایکسیلنس سکول بوائز اینڈ گرلز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ، طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات، فائر سیفٹی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ افسران نے سکول کے مختلف حصوں، داخلی و خارجی راستوں، کلاس رومز، راہداریوں اور چھت کا معائنہ کیا، جبکہ اردگرد کے علاقے اور ممکنہ حساس مقامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ فائر الارم سسٹم، فائر سیفٹی آلات اور ایمرجنسی ایگزٹ بھی چیک کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام حفاظتی انتظامات ہر وقت فعال رکھے جائیں اور فائر الارم و دیگر آلات کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اس لیے سکیورٹی اور فائر سیفٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو مسلسل نگرانی اور ضرورت کے مطابق فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...