ڈپٹی کمشنر کی انسدادِ سموگ آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کی انسدادِ سموگ آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت ریل بازار کا دورہ ،شجرکاری کا کام جلد مکمل کیا جائے :خالد جاوید گورائیہ
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) کپاس، شجرکاری، صحت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کپاس کی پیداوار، انسدادِ سموگ، شجرکاری، ہسپتال سروسز اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی آفس میں اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میں 17 جننگ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں جبکہ 92 ہزار 863 کپاس کی گانٹھیں تیار ہو چکی ہیں۔ اگیتی کپاس سے 35 سے 40 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور انسدادِ سموگ آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریل بازار کا دورہ کرکے شجرکاری کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کے دوران صفائی، طبی سہولیات اور فائر سیفٹی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو مفت ادویات و بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments