وہاڑی :ڈی پی او کا خدمت مرکز، زیر تعمیر تھانوں کا دورہ
وہاڑی :ڈی پی او کا خدمت مرکز، زیر تعمیر تھانوں کا دورہ منصوبے مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں:تصور اقبال
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے پولیس خدمت مرکز و ڈرائیونگ ٹریننگ سکول گگو اور مختلف زیر تعمیر تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ پولیس خدمت مرکز گگو میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت شہریوں کو مختلف خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے گی۔ بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ ماچھیوال، تھانہ صدر بوریوالا، تھانہ ساہوکا اور تھانہ فتح شاہ کی زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری مزید مؤثر ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments