انرویل کلب مڈٹاؤن ملتان کا سکول کیلئے واٹر کولر کا عطیہ

انرویل کلب مڈٹاؤن ملتان کا سکول کیلئے واٹر کولر کا عطیہ

انرویل کلب مڈٹاؤن ملتان کا سکول کیلئے واٹر کولر کا عطیہیوم دفاع تقریب میں طلبہ کی ملی نغموں پر پرفارمنس، شہداء کو خراج عقیدت

ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل کلب مڈٹاؤن ملتان کے وفد نے صدر حنا چغتائی، ڈسٹرکٹ چیئرمین سعدیہ کرمانی، چارٹر صدر طاہرہ نجم اور ممبر اسماء سعید کی قیادت میں سکول پیراں غائب روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی سہولت کے لیے کلب کی جانب سے عطیہ کیے گئے الیکٹرک واٹر کولر کا افتتاح کیا گیا۔سکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ صدر حنا چغتائی نے کہا کہ نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے ، اس لیے طلبہ کی تعلیم کے ساتھ بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...