28 اضلاع کے سکولوں میں نئے کلاس رومز کی منظوری

28 اضلاع کے سکولوں میں نئے کلاس رومز کی منظوری

28 اضلاع کے سکولوں میں نئے کلاس رومز کی منظوریسی ایم پیکیج کے تحت تعمیرات ہونگی، حکام کو ضروری کارروائی کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب پیکیج 2025-26 کے تحت صوبے کے 28 اضلاع کے سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے منصوبے پر ضروری کارروائی اور پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔سرکاری مراسلے کے مطابق کلاس رومز کی تعمیر سی ایم پیکیج 2025-26 کے تحت کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، جہلم، قصور، کوٹ ادو، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ملتان اور مظفرگڑھ کے سکول شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں ننکانہ صاحب، نارووال، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راجن پور، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور وزیرآباد کے متعلقہ افسران کو بھی ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق منظور شدہ سکولوں کی تفصیلی فہرست مراسلے کے ساتھ منسلک کردی گئی ہے تاکہ ضلعی حکام اپنے اضلاع میں شامل سکولوں کے حوالے سے آئندہ اقدامات کرسکیں۔ذرائع کے مطابق نئے کلاس رومز کی تعمیر کا مقصد سکولوں میں طلبہ کے لیے اضافی تدریسی گنجائش پیدا کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...