اینٹی ڈینگی سپرے کرایا گیا

 اینٹی ڈینگی سپرے کرایا گیا

ملتان(لیڈی رپورٹر)انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں اینٹی ڈینگی سپرے کروایا گیا۔۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے اینٹی ڈینگی سپرے بچوں کے ہوسٹل، سکول، ایڈمن بلاک، آفس لان اور دیگر مقامات پر کروایا گیا۔ اینٹی ڈینگی سپرے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی محکمہ صحت کے تعاون سے کروایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی سے محفوظ رہا جا سکے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...