غریب آبادکا فلٹریشن پلانٹ بجلی کنکشن کٹنے سے بند
واجبات ادا کرکے بجلی بحال، فلٹریشن پلانٹ فوری فعال کرنے کا اہل علاقہ کا مطالبہ
جہانیاں (نمائندہ دنیا) غریب آباد کے مکین پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سے ملحقہ فلٹریشن پلانٹ کے بجلی کے واجبات ادا نہ ہونے کے باعث کنکشن منقطع کردیا گیا، جس سے پلانٹ غیر فعال ہوگیا ہے ۔ شہریوں کو صاف پانی کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق غریب آباد میں قائم فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے اہل علاقہ کے لیے صاف پانی کا اہم ذریعہ تھا۔ بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث کنکشن منقطع ہونے سے پلانٹ بند پڑا ہے ۔ اس صورتحال سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ گھریلو ضروریات کے لیے پانی کا حصول پہلے ہی مشکل ہے ، جبکہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے واجبات فوری ادا کرکے منقطع کنکشن بحال کیا جائے اور فلٹریشن پلانٹ دوبارہ فعال کیا جائے ۔اہل علاقہ نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور محفوظ پینے کا پانی شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے ، انہیں دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments