ڈی پی او خانیوال کادورہ جیل و حوالات ،سہولتوں کا جائزہ

ڈی پی او خانیوال کادورہ جیل و حوالات ،سہولتوں کا جائزہ

قیدیوں کی منتقلی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،سکیورٹی بہترکرنیکی ہدایت سرائے سدھو میں کھلی کچہری بھی لگائی ،مسائل کے حل کیلئے احکامات دئیے

خانیوال، بارہ میل، جودھ پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ دنیا) ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا دورہ کیا اور قیدیوں کی حوالگی و منتقلی، پولیس نفری کی ڈیوٹی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو قیدیوں کی منتقلی کے دوران انتہائی احتیاط، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی پی او نے جوڈیشل حوالات جہانیاں کا دورہ کیا اور بخشی خانے سمیت جوڈیشل کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو تمام سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں عبد الحمید بھی موجود تھے ۔محمد عابد وڑائچ نے کہا کہ قیدیوں کی منتقلی اور عدالتی مقامات کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اہلکار الرٹ رہتے ہوئے ذمہ داری سے فرائض انجام دیں۔دریں اثنا ڈی پی او نے تھانہ سرائے سدھو میں کھلی کچہری بھی لگائی اور سائلین کے مسائل و شکایات براہ راست سنیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے ، گشت مؤثر بنانے اور شہریوں کو بروقت و میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...