انجمن تاجران اللہ وسایا چوک الیکشن 3گروپوں کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران اللہ وسایا چوک تا ہیڈ دنیا پور کے انتخابات کے لئے تین گروپوں نے الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹریشن کی۔۔۔
درخواستیں جمع کرا دیں۔ آئیڈیل گروپ کی جانب سے امیدوار برائے صدر محمد اسلم، تاجر فرینڈز گروپ کی جانب سے امیدوار برائے صدر عدنان بلوچ جبکہ تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے امیدوار برائے صدر سید ندیم شاہ نے اپنے اپنے گروپوں کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ارکان حافظ یاسر رحمن اور شہوار حسین طارق سلیم سمیت سید محمد ارشد، ملک عبدالرزاق ڈوگر، سید خالد حسین، سید شفیق شاہ اور سید عرفان شاہ بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments